پشاور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 3 اشتہاریوں سمیت 33 افراد کو گرفتارکرلیاگیا

منگل 23 اگست 2016 14:31

پشاور۔23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) پشاور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 3 اشتہاریوں سمیت 33 افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، جس میں 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد میں3 اشتہاریوں اور 17 مشتبہ افراد شامل ہیں ۔گرفتار افرادمیں سے 9 کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے اور 4 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس بھی قبضے میں لئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :