ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے صفائیاں پیش کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہو گا، ایم کیو ایم کی قیادت کو خود بیٹھ کر پارٹی کو چلانے کا طریقہ کار طے کرنا ہوگا

معروف تجزیہ کا ر حسن عسکری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 23 اگست 2016 14:30

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) معروف تجزیہ کا ر حسن عسکری نے کہا ہے کہا ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے صفائیاں پیش کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہو گا،ایم کیو ایم کی قیادت کو خود بیٹھ کر پارٹی کو چلانے کا طریقہ کار طے کرنا ہوگا ۔نجی ٹیلی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے واضح ثبوت ملے ہیں ۔

ایم کیو ایم کی قیادت کو خود بیٹھ کر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ پارٹی کو کس طرح چلانا ہے ، انھوں نے کہا کہ اب وقت نہیں کہ ماضی کی طرح قوت کا مظاہرہ کر کے پارٹی کو چلایا جاسکے ۔ایم کیو ایم سیا سی پارٹی ہے اور اس کا اپنا ووٹ بنک ہے اب اسے تشدد کہ راہ چھوڑنا ہوگی اور ان عناصر سے بھی جان چھڑانا ہوگئی جس سے اسے نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اب پارٹی کے اندر بنیادی تبدیلیوں کا وقت آگیا ہے۔

حسن عسکری نے کہا کہ ایم کیو ایم قیادت تبدیل کیے بغیر اس صورتحال سے باہر نہیں نکل سکتی۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد ایسے بیانات سن کر افسوس ہو تا جس میں میڈیا پر آنے والے ایم کیو ایم کے چند رہنما کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی کی بات نہ ماننا اور قوت کے مظاہرے پر یقین رکھنا نا مناسب عمل ہے ایم کیو ایم کو سیا سی میدان میں رہنے کے لئے اپنی قیادت میں بنیادی تبدیلی لانا ہو گی۔