کراچی میں روز مرہ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں

منگل 23 اگست 2016 14:17

کراچی ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) کراچی میں روز مرہ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ منگل کو تمام تعلیمی ادارے ،کاروباری مراکز، ہوٹلز، دفاتر، پٹرول پمپس اور دیگر عوامی مراکز معمول کے مطابق کھلے رہے۔

(جاری ہے)

صبح کے اوقات میں شہر کی تمام شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ اور روزمرہ زندگی رواں دواں نظر آئی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی گاڑیاں شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرتی رہیں۔واضح رہے پیر کو کچھ نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر شر پسند عناصر کی طرف سے فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑکے واقعات کے بعد شہر کے ایک علاقہ کی صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :