میری ترجیحات میں سرفہرست رات کو بھر پور نیند لینا ہے،اداکارہ مارگوٹ روبی

منگل 23 اگست 2016 14:16

میری ترجیحات میں سرفہرست رات کو بھر پور نیند لینا ہے،اداکارہ مارگوٹ ..
لاس اینجلس ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) ہالی وڈ اداکارہ مارگوٹ روبی نے کہاہے کہ ان کی ترجیحات میں سرفہرست رات کو بھر پور نیند لینا ہے۔

(جاری ہے)

مارگوٹ روبی نے اپنی روز مرہ کے معمولات پر بات کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ وہ جب تک مکمل اور بھرپور نیند نہ لے خود کو بہتر محسوس نہیں کرتی ۔میرے خدوخال ورزش گاہ میں گھنٹوں صرف کرنے کے بعد اچھے لگنے کی بجائے بھرپور نیند کے بعد جاذب نظر آتے ہیں ۔کام سے فارغ ہو کر میں گھر کی طرف بھاگتی ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ نیند لے سکوں ۔ مارگوٹ روبی کی فلم سوسائیڈ سکواڈ ان دنوں سینما ہالوں میں لگی ہوئی ہے۔