لنڈ سے لوہن کوروسی صدر سے ملاقات کا شوق ہو گیا

منگل 23 اگست 2016 14:16

لنڈ سے لوہن کوروسی صدر سے ملاقات کا شوق ہو گیا
ماسکو ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء)ہالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ لنڈ سے لوہن کوروس کے صدر ملادی میر پیوٹن سے ملاقات کا شوق ہو گیا۔ لنڈ سے لوہن نے روس میں ایک چیٹ شو ”چلو بات کریں “میں شرکت کی اس دوران پروگرام کے میزبان نے ان سے ان کی بڑی خواہش کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں لنڈ سے نے کہاکہ ان کو ولادی میر پیوٹن سے ملنے کی بے حد تمنا ہے۔

پروگرام میں شرکت کیلئے لنڈ سے نے متعلقہ چینل کو اپنی شرائط کی لمبی فہرست بھجوائی تھی جس میں روسی صدر سے ملاقات کرنے ، ان کے ساتھ تصاویر بنانے ، نجی جیٹ طیارہ بھجوانے ، ایک سال کا روسی ویزہ دلوانے اور 50ہزار پاؤنڈ معاوضہ کامطالبہ شامل تھا۔ اس بارے پروگرام کے میزبان نے بات کرتے ہوئے کہاکہ میرا دل بھی کرتاہے کہ میں سال میں 8کروڑ کماؤں اور ملکہ برطانیہ کے ساتھ ڈنر کروں لیکن حقیقت اور خوابوں میں فرق ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے معاملات کو برد باری سے طے کرنا چاہیے۔ 30سالہ لوہن جس نے اپنے کیرئیر کا آغاز بچپن میں ہی چائلڈ سٹار کے طور پر کیا تھا ان دنوں منشیات کی لت سے چھٹکارا پانے کی تگ و دو کررہی ہے۔ لوہن کے ایک کروڑ پتی روسی بزنس مین کے بیٹے کے ساتھ منگنی ہوئہی تاہم لوہن نے اس پر جسمانی تشدد کاالزام لگا کر منگنی توڑ ڈالی ۔ چینل نے اس سلسلہ میں بات کرنے اس کو پروگرام میں بلایا تھا۔