کراچی : ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا بیرسٹر سیف سے ٹیلی فونک رابطہ

بیرسٹر سیف نے قائد ایم کیو ایم کے بیان سے لاتعلقی کے اظہار کا مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 14:14

کراچی : ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا بیرسٹر سیف سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارنے بیرسٹر سیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں بیرسٹر سیف نے فاروق ستار کو قائد ایم کیو ایم کے بیان سے اظہار لاتعلقی کا مشورہ دیا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن کمیشن میں فاروق ستار کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان سے اظہار لا تعلقی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ۔

انہوں نے فاروق ستار کو ہدایت کی کہ وہ واضح کریں کہ الطاف حسین کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے جس سے ان کا یا ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنانے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ملک کی سلامتی ، ترقی اور امن و امان پر کوئی ضرب لگانے نہیں دیں گے۔