فلیگ میٹنگ بے نتیجہ ختم‘باب دوستی مسلسل پانچویں ر وز بھی بند

منگل 23 اگست 2016 13:50

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) چمن میں باب دوستی پانچویں روز بھی بند ہے،پاک افغان دوستی گیٹ کھولنے سے متعلق دو بار فلیگ میٹنگز کا انعقاد بھی بے نتیجہ ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام کے مطابق باب دوستی کھولنے سے متعلق پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان دو بار فلیگ میٹنگ کا انعقاد ہوا ، افغان وفد نے فلیگ میٹنگز میں باب دوستی کھولنے سے متعلق تجاویز دی اور آئندہ ناخوش گوار واقعات کی روک تھام کا کہا ہے جبکہ فلیگ میٹنگز سے متعلق تجاویز اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔

گیٹ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ حکام ہی کریں گے، باب دوستی بند ہونے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت ،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہے ۔پاک افغان تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تنازعات کو تجارت سے الگ کر کے گیٹ کھولنے کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔