پاک چین مابین تزویراتی مذاکرات کے ساتویں دور کی تقریب میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی سربراہی میں شرکت

دو طرفہ تعلقات‘ اقتصادی راہداری‘ اقتصادی تعاون‘ دفاع اور انسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات چیت

منگل 23 اگست 2016 13:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی مذاکرات کے ساتویں دور کی تقریب میں شرکت کے لئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی سربراہی میں وفد شریک ہوا‘ مذاکرات کی تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات‘ اقتصادی راہداری‘ اقتصادی تعاون‘ دفاع اور انسداد دہشت گردی پر تفصیل سے بات چیت کی گئی‘ سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی کلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

منگل کو پاکستان اور چین کے تزویراتی مذاکرات کے ساتویں دور کی تقریبات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے پاکستانی وفد کی قیادت کی اور چین کی طرف سے نائب وزیر خارجہ کانگ شوان پو کی سربراہی میں وفد مذاکرات میں شریک ہوا۔

(جاری ہے)

مذاکرات کی تقریبات میں پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اقتصادی راہداری‘ اقتصادی تعاون‘ دفاع اور انسداد دہشت گردی پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم‘ ثقافت‘ تعلیم اور عوامی سطح پر رابطے بھی زیر غور آئے۔ مذاکرات میں بھارت اور افغانستان کی صورتحال اور جنوبی چین پر بھی بات چیت کی گئی۔ مذاکرات میں پاکستان چین کے درمیان تعاون مزید مستحکم کرنے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز میں کثیر الجہت تعاون پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان اور چین میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات کے دوران سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ مذاکرات کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی برادری مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے گی۔ قبل ازیں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے چین کے وزیر خارجہ وانگ پی سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان چین تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :