Live Updates

قائد ایم کیو ایم نے پاکستان کیخلاف تقریر سے قوم کو صدمہ پہنچایا ہے‘ وطن عزیز کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا بیان

منگل 23 اگست 2016 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم نے پاکستان کے خلاف تقریر سے قوم کو صدمہ پہنچایا ہے‘ وطن عزیز کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے بیان کی مذمت کرتے ہیں پاکستان مخالف تقریر سے قوم کو صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات