کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل‘ مسلسل گرفتاریوں اور مشکلات دیکھ کر شدید ذہنی تناوٴ کا شکار تھا‘بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ساتھیوں کی بگڑتی صورتحال سے ذہنی تناوٴ مزید بڑھ گیا‘ٹیلیفونک خطاب میں پاکستان کیخلاف جو الفاظ استعمال کیے، وہ انتہائی ذہنی دباوٴ کے نتیجے میں کہے ‘شدت جذبات سے مغلوب ہوکر میں جو الفاظ ادا کئے وہ ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گذشتہ روز اپنی تقریر پر معافی مانگ لی

منگل 23 اگست 2016 13:49

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے گذشتہ روز اپنی تقریر میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اورملک کیخلاف الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے معافی نامے میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ‘وہ اپنے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، مسلسل گرفتاریوں اور ان کی مشکلات دیکھ کر شدید ذہنی تناوٴ کا شکار تھے اور بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ساتھیوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے ان کا ذہنی تناوٴ مزید بڑھ گیا۔

معافی نامے میں ایم کیو ایم قائد کا کہنا تھا کہ انھوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ساتھیوں سے ٹیلیفونک خطاب میں پاکستان کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے، وہ انتہائی ذہنی دباوٴ کے نتیجے میں کہے گئے۔الطاف حسین نے کہا کہ ‘شدت جذبات سے مغلوب ہوکر میں جو الفاظ ادا کر بیٹھا، وہ مجھے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے