فنکاروں کی تربیت کیلئے سرکاری سطح پر اکیڈمیاں بنائی جائیں ‘ اورنگزیب لغاری

منگل 23 اگست 2016 13:14

فنکاروں کی تربیت کیلئے سرکاری سطح پر اکیڈمیاں بنائی جائیں ‘ اورنگزیب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست۔2016ء) معروف اداکاراورنگزیب لغاری نے کہا کہ فنکاروں کی تربیت کیلئے تمام بڑے شہروں میں سرکاری سرپرستی میں اکیڈمیوں کاقیام ہونا چاہیے۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے مگران کی تربیت کیلئے مناسب انتظامات نہیں ہیں جس کے باعث بہت سے فنکاراپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر اجاگر نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ہمارے زمانے میں بھی اکیڈمیاں نہیں تھیں لیکن ہمارے اساتذہ بہت قابل تھے اورہمیں بھی جنون کی حدتک شوق تھا۔

ہم نے ٹی وی پروڈیوسرزسے ہی سیکھاہے جوہرسین خود سمجھاتے اورریکارڈنگ سے قبل کئی روزتک ریہرسل کراتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ اس زمانے کے ڈرامے آج بھی ناظرین میں مقبول ہیں۔اورنگ زیب لغاری کاکہناتھاکہ آج کسی فنکارکے پاس وقت ہے اورنہ ہی ہدایتکارسردردی لیتے ہیں۔اگرنئے فنکاروں کی تربیت کی جائے اوروہ خودبھی راتوں رات شہرت حاصل کے چکرسے نکل کرمحنت کریں تو ڈراموں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے۔