” ایکڑان لا “مہوش اور فہدکی جوڑی کی پذیرائی

منگل 23 اگست 2016 13:14

” ایکڑان لا “مہوش اور فہدکی جوڑی کی پذیرائی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست۔2016ء) عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ”ایکٹر ان لا“ میں مہوش اور فہد کی جوڑی کی پذیرائی کی جا رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ کامیاب ہو گی اور وہ اس فلم کے بعد مصروف ترین اداکاروں میں شمار ہو ں گے۔

(جاری ہے)

”ایکٹر ان لا“ کی فلمساز فضا علی مرزا اور ہدایتکار نبیل قریشی ہیں۔ فلم کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ممتاز بھارتی اداکار اوم پوری ایک اہم کر دار میں آرہے ہیں۔ فلم میں پانچ خوبصورت گانے شامل ہیں جو راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، شانی ارشد، اسرار شاہ اور جنید نے گائے ہیں۔ فلم کے موسیقار شانی ارشد جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں عروا، علی خان ، سلیم معراج شامل ہیں۔