ڈاکٹر بننے کی خواہش پوری نہ ہوسکی ‘شوبز کی دنیا میں آگئی مگر سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں‘ سیمی خان

منگل 23 اگست 2016 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست۔2016ء) اسٹیج اداکارہ سیمی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بننے کی خواہش پوری نہ ہوسکی ‘شوبز کی دنیا میں آگئی مگر سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیمی خان نے کہا کہ مجھے سکول اور کالج کے زمانے سے ڈاکٹر بننے کا بہت شوق رہا مگر حالات نہ نجانے کب مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئے اور آج ساری توجہ شوبز پردے رہی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں کسی شارٹ کٹ کی بجائے اپنی محنت کی وجہ سے آج یہاں اس مقام پر ہوں اور شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پنجابی اور پشتوفلموں میں بھی کام کر نے کی پیشکش ہو رہی ہے مگر میں ایک وقت میں زیادہ کشتی کی مسافر نہیں بن سکتی اس لیے اسٹیج پر فوکس کر رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :