سچے واقعے پر بنی فلم پرائس لیس 14 اکتوبر کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی

منگل 23 اگست 2016 12:59

سچے واقعے پر بنی فلم پرائس لیس 14 اکتوبر کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست۔2016ء)ہالی ووڈ کی نئی فلم پرائس لیس کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم رواں برس چودہ اکتوبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

پرائس لیس کی کہانی ہے جیمس اسٹیوین نامی شخص کی جس کی بیوی اچانک موت کی وادی میں چلی جاتی ہے اور جیمز سے چھین لیا جاتا ہے اس کی ننھی پری کی پرورش کا بھی حق۔ اچانک ٹوٹی اس قیامت پر جیمز بکھر جاتا ہے۔ مایوسی کی انتہا کو پہنچ جاتا ہے۔تلاش کرتا ہے نئی نوکری لیکن جانتا نہیں کہ یہ نیا سفر اس کی زندگی کی مشکلات بڑھادے گا۔سچے واقعے کے گرد گھومتی رومینٹک ڈرامہ فلم میں جم پیرک مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ پرائس لیس چودہ اکتوبر کو بڑے پردے کی زینت بنائی جارہی ہے۔