نوجوان رائٹر سورج بابا کا مستقبل روشن ،آنے والے سالوں میں سب سے مصروف ترین رائٹر ہونگے ‘ شیبا بٹ

منگل 23 اگست 2016 12:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) سینئر اداکارہ شیبا بٹ نے کہاہے مجھے نوجوان رائٹر سورج بابا کا مستقبل روشن نظر آتا ہے اور آنے والے سالوں میں سورج بابا فلم اور ٹی وی کے سب سے مصروف ترین رائٹر ہونگے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کم عمری میں سورج بابا نے بطور رائٹر جو کامیابیاں سمیٹی ہیں میری نظر میں اس سے پہلے اس طرح کا کوئی رائٹر نہیں گزرا ۔

(جاری ہے)

سورج بابا اس وقت ٹی ڈرامے اور فلمیں لکھنے کے ساتھ اپنی ایک فلم ”ادھورا “بھی بطور رائٹر و ڈائریکٹر بنا رہے ہیں جس سے ان کی بے پناہ صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جاسکتاہے ۔ شیبا بٹ نے کہاکہ سورج بابا کی فلم ”عشق پازیٹو “معاشراتی موضوع پر بننے والی اچھوتی فلم تھی اس فلم کی کامیابی سے ان کو پاکستان اور بھارت سے بھی بطور فلم رائٹر کام کرنے کی آفرز ہورہی ہیں اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ بالی وڈ سے کسی ہمارے رائٹر کی صلاحیتوں کا اطراف کرتے ہوئے فلم کا سکرپٹ لکھنے کی درخواست دی ہے ۔