لیو پروڈیکشن کے زیر اہتمام میگا فیشن شو کل مقامی ہوٹل میں ہوگا

منگل 23 اگست 2016 12:50

لیو پروڈیکشن کے زیر اہتمام میگا فیشن شو کل مقامی ہوٹل میں ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) لیو پروڈیکشن کے زیر اہتمام میگا فیشن شو ( بدھ ) مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لیو پروڈیکشن زیر اہتمام رنگا رنگ فیشن شو ( بدھ ) شام 7:30 بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا جس میں ملک کی ٹاپ ماڈلز مختلف ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کرتے ہوئے جلوے بکھریں گی ۔فیشن شو میں پاکستان فلم انڈسڑی اور صحافت سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ نامور شخصیا ت بھی شریک ہوں گی ۔

فیشن شو کے حوالے سے لیو پروڈکشن کی سی ای او ڈولی نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اب تک متعدد کامیاب فیشن شوز کرچکی ہوں ۔ لاہور ،فیصل آباد اوردبئی میں ہونیو الے فیشن شوز میں اس قدر بڑی تعدادمیں لوگ شریک ہوئے کہ مجبوراً انتظامیہ کو ہال کے گیٹ بند کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

میرے کامیا ب ہونے والے شوز میں ماڈلز ، ڈریس ڈیزائنرز ، آرگنائزنگ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں اس میں میڈیا کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے جنہوں نے ہر لمحہ میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور فیشن شوز کو بھرپور انداز میں کوریج دی اس پر میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کی تہہ دل سے مشکورہوں ۔

ڈولی نے کہا کہ میری کامیابیوں میں میری ٹیم کا بڑا ہاتھ ہے جو دن رات میر ے ساتھ قد م با قدم ہر کام میں پیش پیش رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کئی شو انسانیت کی خدمت کرنے والی این جی او کے لئے بلا معاوضہ کئے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسی این جی اوز کے ساتھ کام کرتی رہوں گی جو دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :