میرا ڈرامہ پروڈیوس کرنے کا مقصدپیسہ کمانا نہیں ،اسٹیج ڈرامے کو اپنے اصل ٹریک پر واپس لانا ہے ‘ مقصود احمد ججا

منگل 23 اگست 2016 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر مقصود احمد ججا نے کہا ہے کہ میرا ڈرامہ پروڈیوس کرنے کا مقصدپیسہ کمانا نہیں بلکہ اسٹیج ڈرامے کو اپنے اصل ٹریک پر واپس لانا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک جتنے بھی ڈرامے پروڈیوس کئے ہیں وہ تمام بھرپور کامیاب ثابت ہوئے ہیں کیونکہ میں فیملیوں کے مزاج کومدنظر رکھتے ہوئے اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کرتا ہوں اوریہی وجہ ہے کہ میرے ڈرامے دیکھنے کیلئے فیملیوں کی بڑی تعداد آتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے زیادہ تر اسٹیج ڈرامے الحمراء میں کئے ہیں اور میرے نزدیک الحمراء سے زیادہ خوبصورت ڈرامہ ہال پورے پنجاب میں موجود نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے بطور ڈرامہ پروڈیوسر جتنے بھی ڈرامے کئے ہیں اس میں خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے مگر میرا عزم اپنی جگہ پر پختہ ہے اور مستقبل میں بھی فیملی ،اصلاحی و کامیڈی ڈرامے پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :