الحمراء آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید بخاری کے آتے ہی الحمراء پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی میں طلباء کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

منگل 23 اگست 2016 12:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) الحمراء آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم نوید بخاری کے آتے ہی الحمراء پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی میں طلباء کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی میں ڈرامے کے مختلف شعبوں میں طلباء و طالبات کو داخلہ دیا جاتا ہے جس میں ان کو اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن کی تربیت دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر نوید بخاری کی الحمراء کلچرل کمپلیکس میں تعیناتی کے ساتھ ہی پرفارمنگ آرٹ اینڈ اکیڈمی میں طلباء و طالبات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو ا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید بخاری کا کہنا ہے کہ الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس کا مقصد مستقبل میں نوجوان فنکاروں اور ڈائریکٹروں کی کھیپ تیار کرنا ہے،جو آگے چل کر اپنے فن کے ذریعے لو گوں کی خدمت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں اداکاری اور ڈائریکشن کاجو شوق پیدا ہورہا ہے یہ اچھی علامت ہے ۔اسی وجہ سے ہماری اکیڈمی میں طلبہ کی تعدادبڑھ رہی ہے۔اکیڈمی کے انسٹرکٹر سینئر ڈرامہ ڈائریکٹر قیصر جاوید ہیں ۔