ابو ظہبی ائر پورٹ کے ٹرمینل 3پر نیا لیگج سکریننگ سسٹم نصب

منگل 23 اگست 2016 12:46

ابو ظہبی ائر پورٹ کے ٹرمینل 3پر نیا لیگج سکریننگ سسٹم نصب

ابوظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : ابو ظہبی انٹرنیشنل ائر پورٹ کے ٹرمینل تین پر نیا آٹومیٹڈ ٹرے رٹرن سسٹم (اے ٹی آر ایس) سسٹم نصب کر دیاگیا۔ اس سسٹم کے نصب کرنے کے بعد ائرپورٹ پر سامان کی سکریننگ ، چیکنگ میں صرف ہونے والے وقت کی بچت ہو گی۔ ایک وقت میں چار گنا زیادہ سامان کو چیک کیا جا سکے گا۔اس سے مسافروں کو سفر کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

راوئیتی طریقہ کار میں صرف ایک مسافر ایک وقت میں اپنا سامان لیگج ٹرے میں رکھ سکتا ہے ۔ لیکن اس نئے طریقہ کار میں ایک وقت میں کم سے کم چار مسافروں کاسامان بآسانی چیک کیا جا سکے گا۔ اس سسٹم کو ہائی سکین مشین 7555ا ے ٹی ایکس کے ساتھ منسلک کیاگیاہے ۔دو اپریٹر ایک وقت میں سامان کی سکریننگ کر سکیں گے۔ائرپورٹ حکام کا کہناہے کہ یہ سسٹم اس وقت عرب ممالک میں ابوظہبی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ہی نصب کیا گیاہے ۔اس سے ایک گھنٹے میں چار گنا زیادہ مسافروں کے سامان کی سکریننگ کی جا سکے گی۔