قائد ایم کیو ایم کے خلاف پنجاب حکومت نے اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کر دیا

پوری قوم یک زبان ہو کر قائد ایم کیوایم کے سامنے کھڑی ہو گئی ہے۔رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 12:30

قائد ایم کیو ایم کے خلاف پنجاب حکومت نے اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقاریر اور بیانات پر پنجاب حکومت نے اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاکستان اور آزادی صحافت کے لیے کھڑی ہے ۔آزادی صحافت ہی جمہوریت کی محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم یک زبان ہو کر قائد ایم کیوایم کے سامنے کھڑی ہو گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے اندر کا زہر اگل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے کارکنان نے میڈیا ہاﺅسز پر حملے کیے ،درحقیقت یہ حملہ پاکستان پر کیا گیا ۔ ایم کیو ایم کے قائد نے جو الفاظ استعمال کیے ان کو دہرایا نہیں جا سکتا۔ یہ ان کے لیے بھی پیغام ہے جو انتشار کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کے واقعات پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد مذمت پاس کروائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے، جیسے قوم نے گندی زبا ن کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا وہ قابل رشک ہے۔ اب کسی کو بھی جرات نہیں ہو گی کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ اُٹھا کر دیکھے۔