لاہور ہائی کورٹ:ایم کیوایم کی پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کیلئے درخواست دائر

منگل 23 اگست 2016 12:24

لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست۔2016ء) ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخی کے لیے مقامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے پا کستان مخالف تقریریں کیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم محب وطن جماعت نہیں ،آئین کے تحت سیاسی جماعت کا ملک کا وفادارہونا ضروری ہے۔درخواست گزار نے ایم کیو ایم کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخ کرنے کاحکم جاری کرنے کی استدعا کی،درخواست میں الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کو فریق بنایاگیاہے۔۔#

متعلقہ عنوان :