بیجنگ میں پاکستان اور چین کے تزوبرانی مذاکرات کا ساتواں دور ، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 23 اگست 2016 12:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست۔2016ء) چین کے شہر بیجنگ میں پاکستان اور چین کے تزوبرانی مذاکرات کا ساتواں دور ہوا ۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوان یوکی نے چینی وفد کی سربراہی کر رہے تھے مذاکرات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مذاکرات کے اس دور میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ، اقتصادی تعاون ، دفاع اور انسداد دہشتگردی سمیت شنگھائی تعاون تنظیم ، ثقافت ، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں پر بات چیت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چین کے شہر بیجنگ میں پاکستان کے تزوبرانی مذاکرات کے اس دور میں بھارت اور افغانستان میں صورت حال اور جنوبی چین پر تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ، اقوام متحدہ سمیت عالمی فورسز میں کثیر الجت تعاون پر گفتگو کی گئی بعدازیں سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کی چین کے وزیر خارجہ وانگ پی سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور چین میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی برادری مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے گی ۔

متعلقہ عنوان :