کراچی : رینجرز نے ایم کیو ایم رہنماوں‌ فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو چھوڑ دیا

اب کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا ۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 12:13

کراچی : رینجرز نے ایم کیو ایم رہنماوں‌ فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز نے رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے دونوں رہنماؤں کو تفتیش کے بعد رہا ہے جس کے بعد دونوں رہنما اپنے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وہ آج دوپہر 2 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی اس پریس کانفرنس کر نہایت اہمیت کی حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے بعد رینجرز نے پریس کانفرنس کے دوران ہی ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن سمیت کارکنان کو گرفتار کر لیا تھا۔