سلمان خان کی نئی فلم”ٹیوب لائٹ“کی کہانی ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی

منگل 23 اگست 2016 12:05

سلمان خان کی نئی فلم”ٹیوب لائٹ“کی کہانی ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ‘ٹیوب لائٹ’ کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں اس کی کہانی ہالی ووڈ فلم ‘ لٹل بوائے’ کا چربہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان “ایک تھا ٹائیگر” اور “بجرنگی بھائی جان’ جیسی کامیاب فلموں کے بعد ایک مرتبہ پھر معروف ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایت کار کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم فلم کی کاسٹ سے قبل ہی چہ مگوئیاں کی جانے لگی ہیں کہ فلم ٹیوب لائٹ کی کہانی ہالی ووڈ کی فلم لٹل بوائے کا چربہ ہے اور دونوں فلموں کی کہانیاں مماثلت رکھتی ہیں۔سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں سلمان خان کے بھائی کا کرداران کے حقیقی بھائی سہیل خان ادا کریں گے جب کہ ہالی ووڈ فلم لٹل بوائے کی کہانی ایک باپ اور بیٹے کے گرد گھومتی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ آئندہ سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس کا اب تک پوسٹر ہی منظر عام پر آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :