ہدایتکارروہت شیٹھی کا کرینہ کو حمل کے باعث فلم میں لینے سے انکار

منگل 23 اگست 2016 12:05

ہدایتکارروہت شیٹھی کا کرینہ کو حمل کے باعث فلم میں لینے سے انکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست۔2016ء) نامور ہدایتکار روہت شیٹھی نے فلم”گول مال“ کے چوتھے سیکوئل میں اداکارہ کرینہ کپور خان کو حمل کے باعث فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے فلم ”گول مال“ کا چوتھا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انہوں نے فلم میں کئی اداکاروں کو کاسٹ کرلیا لیکن ڈائریکٹر نے فلم میں کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کئی ماہ سے حاملہ ہیں اور ایسی حالت میں ان کو فلم ”گول مال“ کے چوتھے سیکوئل کے لیے کاسٹ کرنا ٹھیک نہیں ہے تاہم اداکارہ کو مرکزی کردار کی بجائے مختصر کردار ضرور دیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور حاملہ ہونے کے باوجود فلم ”ویر دی ویڈنگ“ میں حاملہ خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :