حریت قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق مودی کے بیانات کو مسترد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 11:50

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : حریت رہنماؤں نے کشمیر کے مسئلے کے حل سے متعلق مودی کے بیانات کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 46 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جبکہ کھانے پینے کے سامان کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

(جاری ہے)

حیرت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حق خودارادیت دیناہے۔ حیرت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارتی آئین سےمسئلہ حل کرنےکے بجائےکشمیریوں کوریفرنڈم کاحق دیاجائے۔