کراچی کی صورتحال ؛ وزیر اعلی سندھ کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات ، آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 11:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : کراچی کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال اور کراچی کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

ٹیلی فونک رابطے میں انہوں نے آئی جی سندھ کو شہر بھر میں پولیس گشت کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔ مراد علی شاہ نے ہدایات کیں کہ آئندہ کل انتخابات میں کونسلرز کو ووٹ کے لیے پہنچنے میں مسئلہ نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی آئندہ کل کراچی میں مئیر کے انتخابات بغیر کسی پریشانی کے ہونے چاہئیں اور امن و امان کی خرابی سے متعلق کوئی شکایات نہیں آنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :