حیدرآباد‘ ٹنڈو الہ یار میں بھی متحدہ کے دفاتر پر چھاپے‘ دفاتر سیل کر دئیے گئے

منگل 23 اگست 2016 11:44

حیدر آباد/ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) حیدرآباداور ٹنڈو الہیار میں میں پولیس اوررینجرز کابھائی خان چاڑی پرایم کیوایم زونل آفس پرچھاپہ مارا اور تلاشی کے بعد زونل آفس کو سیل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیوایم سیکریٹریٹ اور میڈیا سینٹر کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد میں ہی لبرٹی چوک اورلیاقت کالونی میں ایم کیوایم دفاترسیل کیئے گئے ہیں۔ٹنڈوالہ یارمیں بھی اے سیکشن تھانے کی حدود میں ایم کیوایم دفترپرپولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل زونل آفس کو تالے لگادیے گئے اور یہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :