قائدایم کیو ایم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

منگل 23 اگست 2016 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے مطابق غداری کامقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم کے خلاف نجی ٹی وی کے دفترپرحملہ‘ جلاؤ گھیراؤ‘ پولیس پر پتھراؤ کامقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کے مطابق ان مقدمات میں ایم کیو ایم کے قائد ،پارٹی رہنما فاروق ستار سمیت کئی افراد کو شامل کیا گیا ہے جن افراد کے خلاف مقدمے درج کئے ان کی فہرست لمبی ہے۔

متعلقہ عنوان :