شہر قائدمیں صورتحال معمول پر،پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات

منگل 23 اگست 2016 11:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) شہر قائد میں صورتحال معمول پر ہے اور رات بھر کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا،صبح سویرے کھلنے والے ہوٹل ،دکانیں ، ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق ہیں،جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی نفری الرٹ تعینات ہیًتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کا اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے تھیًوزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب پولیس اور رینجرز جاگیں اور عوام سکون کی نیند سوئیں،کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگائیًمراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کو یرغمال بنانے نہیں دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو ہم نے امن دیا اب اسے کوئی نہیں بگاڑ سکتاًواضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کردیا تھا، کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی کارکنان نے مدینہ مال کے شیشے بھی توڑ دیئیاور ملازمین کو ہراساں کیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ اورڈی جی رینجرز نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اور ہونے والے نقصان کا جائرہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میڈ یا پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا

متعلقہ عنوان :