وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ڈی جی رینجرز سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر رینجرز اور سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 11:40

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ڈی جی رینجرز سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کر برقرار رکھنے پر سندھ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کراچی میں تمام میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی کو فول پروف اور یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کر برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہونی چاہئیے۔وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ کوئی بھی کسی پُر امن شہری کو ہراساں نہ کر سکے۔ انہوں نے ٹیلی فوک رابطے میں کراچی سمیت سندھ بھر کی مجموعی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر اطیمنان کا اظہار بھی کیا۔