جدہ:غیر ملکیوں پر انکم ٹیکس کے نفاذ سے بہتر نتائج برآمد ہو ں گی: ماہرین

منگل 23 اگست 2016 11:34

جدہ:غیر ملکیوں پر انکم ٹیکس کے نفاذ سے بہتر نتائج برآمد ہو ں گی: ماہرین

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہریوں پر انکم ٹیکس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ غیر ملکیوں کی طرف سے اپنے ممالک میں ترسیلات ِ زر بھیجنے کے طریقہ کار کو ان کی آمدنی سے منسلک کرنا سے سعودائزیشن کے فروغ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور گھروں سے بھاگ کر غیر قانونی طریقوں سے ملازمت اختیار کرنے والوں کا قلعہ قمع کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

کونسل آف سعودی چیمبر ز کے نائب صدر احمد العمودی نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ورکرز قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقم حاصل کرتے ہیں۔ انکم ٹیکس اور ترسیلات زر کو آمدنی کے قانونی ذرائع سے جوڑنے سے غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی رقم کی ترسیل کو روکنا ممکن ہو گا۔ اس مقصد کے لیئے تمام غیر ملکی ملازمین کو اپنے متعلقہ بنکوں میں اکاؤنٹ کھلوانے ہوں گے۔الباحا ء چیمبر کے صدر علی الضہرانی کے مطابق غیر ملکی شہری ہر ماہ لاکھوں ریال اپنے ممالک بھیجتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سعودی نوجوانوں کے لیئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔سعودی شہریوں کو بہتر تنخواہوں کی ادائیگی الاؤنسز وغیرہ دینے سے زیادہ سے زیادہ سعودی نوجوان ملازمت کی طرف آئیں گے۔