ایم کیو ایم کا میڈیا ہاوسز پر حملہ، پنجاب اسمبلی میں‌قرارداد جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 11:29

ایم کیو ایم کا میڈیا ہاوسز پر حملہ، پنجاب اسمبلی میں‌قرارداد جمع

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : گذشتہ روز ایم کیو ایم کے کارکنان نے میڈیا ہاؤسز پر حملے کیے جس کے رد عمل میں ایم کیو ایم کے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ہے۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایم کیوایم کے میڈیا ہاؤسز پر حملے شرمناک ہیں۔

ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے خطاب میں مودی کی زبان بولی جس پر ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کے مقدمات درج کیے جانے چاہئیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایم کیو ایم کو چاہئیے کہ وہ فوری طور پر اپنی پوزیشن کو کلئیر کریں اور اگر ایم کیو ایم کے قائد اپنے بیان پر قائم ہیں تو ایم کیو ایم کے تمام دفاتر کو سیل کر دینا چاہئیے۔