کراچی: گلشن اقبال 6 میں‌ مدرسے پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 11:09

کراچی: گلشن اقبال 6 میں‌ مدرسے پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : کراچی کے علاقہ گلشن اقبال نمبر 6 میں ایک مدرسے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ مدرسے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ فائرنگ سے مدرسے کے مفتی کامران جاں بحق جبکہ مفتی غلام زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی شخص کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔