لاہور ہائیکورٹ نے متوقع لارڈمئیر اورلیگی رہنما خواجہ احمد حسان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت سے روکنے اور نااہلی کے لئے دائر درخواست پرفریقین نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 اگست 2016 11:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اگست۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ اورلوکل گونمنٹ ایکٹ کے تحت خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیرمین ،،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گونرز کے چئیرمین ہونے کی حیثیت سے دو سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں اس کے باوجود خواجہ احمد حسان غیر قانونی طور پرسرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔

جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن ،حکومت پنجاب،ویسٹ مینجمنٹ،پی آئی سی اور دیگر فریقین کو پانچ ستمر تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :