وزیر داخلہ کارات گئے برطانوی اعلیٰ حکام سےرابطہ، کسی شخص کابرطانوی سرزمین پر پاکستان کی سالمیت کیخلاف اقدام قابل مذمت ہے، چوہدری نثار

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 23 اگست 2016 10:50

وزیر داخلہ کارات گئے برطانوی اعلیٰ حکام سےرابطہ، کسی شخص کابرطانوی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے رات گئے برطانوی اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے برطانوی حکام سے ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر، ہجوم کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی شخص کابرطانوی سرزمین پر پاکستان کی سالمیت کیخلاف اقدام قابل مذمت ہے۔ پاکستان،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر کے ایم کیوایم قائد نے قوم کی دل آزاری کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد ایم کیو ایم نے اردو بولن ےوالی عوام کی دل آزاری اور ہتک کی۔