پاکستان کے خلاف نہ بات سن سکتے ہیں نہ پاکستان کیخلاف بولنے والےکو معاف کرسکتے ہیں، پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا: وزیر اعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2016 00:48

پاکستان کے خلاف نہ بات سن سکتے ہیں نہ پاکستان کیخلاف بولنے والےکو معاف ..

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد اور شرپسندوں کی جانب سے کراچی کے حالات خراب کرنے اور پاکستان مخالف نعرے لگانے کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سےمجھ سمیت ہر پاکستانی کو دلی ٹھیس پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

ان بیانات سےجذبات بری طرح مجروح ہوئے۔ وطن کی سلامتی اور وقار پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی حرمت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف نہ بات سن سکتے ہیں نہ پاکستان کیخلاف بولنے والے کو معاف کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :