رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دھاوا بول دیا، الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپے کی بھی تیاریاں

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2016 00:06

رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دھاوا بول دیا، الطاف حسین ..

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دھاوا بول دیا گیا ہے اور الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران کئی افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ جبکہ الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز میں موجود تمام شعبہ جات کے دفاتر کو بند کر دیا ہے۔ چھاپے کے دوران رینجرز کی خواتین اہلکار بھی موجود تھیں اور ایم کیو ایم کی چند خواتین کارکنوں کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔