حکومت حملہ آوروں کو گرفتار کرے اور صحافی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے انتظامات کرے، غنویٰ بھٹو

پیر 22 اگست 2016 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو )کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے کراچی میں ہونے والے پر تشدد واقعات خصوصا میڈیا اداروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر وار قرار دیا ہے ․ سترکلفٹن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں محترمہ غنویٰ بھٹو نے صحافی برادری سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت پر زور دیا ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرے اور صحافی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے انتظامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :