کراچی یونین آف جر نلسٹس دستو ر کااے آر وائی نیوز اور نیو ٹی وی کے دفاتر پر حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت

کراچی یونین آف جر نلسٹس دستو ر کے جنر ل سیکر یٹری شعیب احمد کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے رابطہ

پیر 22 اگست 2016 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) کراچی یونین آف جر نلسٹس دستو ر کے صدرافسر عمران،جنرل سیکریٹری شعیب احمداور اراکین مجلس عاملہ نے اے آر وائی نیوز اور نیو ٹی وی کے دفاتر پر حملے، توڑ پھوڑ اور میڈ یا سے تعلق رکھنے والی خواتین کارکنان سے بد تمیزی ،میڈیا ہاؤس کی گاڑیاں اور دیگر املاک کو جلانے اور میڈ یا کے کا رکنوں کو زخمی کرنے کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر تشدد اور میڈیا ہاوسز پر حملہ بدترین دہشت گردی اور صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے ،انہوں نے مطا لبہ کیا کہ حکومت سندھ اور سیکیورٹی ادارے صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کو فی الفور تحفظ فراہم کر یں،اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں مصروف پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے تحفظ کو یقینی بنا ئے ۔

(جاری ہے)

کراچی یونین آف جر نلسٹس دستو ر کے صدرافسر عمران کا کہنا تھا کہ صحافیوں اے آروائی اور نیو ٹی وی کے دفاتر پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے سند ھ حکومت صحافتی اداروں اور میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کی سیکورٹی کویقنی بنائے اور ٹی وی چینلز کے دفا تر پر حملہ کرنے والوں کوکیفر کردار تک پہنچائے ۔اس موقع پرکراچی یونین آف جر نلسٹس دستو ر کے جنر ل سیکر یٹری شعیب احمد نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے رابطہ کیا اورسیاسی جماعت کے شرپسندوں کی جانب سے اے آر وائی اور نیو ٹی وی کے دفاترکا گھیراو کرنے سمیت صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے، صحافیوں ،میڈیا دفاتراور میڈیا املاک کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ کر اچی پریس کلب کے باہر موجود میڈیا کارکنان اورمیڈیا املاک کی سیکورٹی کو یقنی بنا نے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ نے ہر سطح پر صحافیوں کے تحفظ کی یقین دہانی کر وائی ہے۔

متعلقہ عنوان :