وفاقی جامعہ اردو میں جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے

جامعہ اردو کی سابق انتطامیہ نے 600 سے زائد ڈگریاں فروخت کی، جبکہ تحقیقاتی رپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کردی گئی

پیر 22 اگست 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وفاقی جامعہ اردو میں جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جامعہ اردو کی سابق انتطامیہ نے 600 سے زائد ڈگریاں فروخت کی، جبکہ تحقیقاتی رپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کردی گئی ہے۔جامعہ کی سابق انتطامیہ کے دور میں بی کام پرائیوٹ میں مزید 122 اور بی اے پرائیوٹ کی 41 جعلی ڈگریاں جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد جامعہ اردو سے جاری ہونے والی جعلی ڈگریوں کی تعداد 600سے تجاوز کرگئی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے جامعہ اردو سے جعلی ڈگری اسکینڈل میں 7ملزمان کو گرفتار کیا جاچکاہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ڈگریاں من پسند افراد کو کروڑوں روپے کے عیوض فروخت کی گئیں تھیں۔ جعلی ڈگری اسکینڈل میں جامعہ اردو کے سابق وائس چانسلرڈاکٹر ظفر قبال، رجسٹرار فہیم الدین، ناظم امتحانات مسعود مشکور،ڈائریکٹر فنانس محمد علی چوہدری اور دیگر کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :