متحدہ قائد، اراکین اسمبلی سمیت دیگر کیخلاف مقدمے کی تیاری

پیر 22 اگست 2016 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پولیس نے متحدہ قائد، ارکان اسمبلی سمیت دیگر قیادت کیخلاف مقدمے کی تیار کرلی ہے، شرانگیز تقریر کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔کراچی پولیس نے متحدہ قائد الطاف حسین اور دیگر قائدین کیخلاف شر انگیزی اور املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل ارکان اسمبلی کیخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، پولیس نے متحدہ قائد کی تقریر کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم قائد کے ہڑتالی کیمپ میں کارکنان سے خطاب کے بعد مشتعل کارکنوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی، اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :