کراچی میں حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، ڈی جی رینجرز

لا قانونیت کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، میجر جنرل بلال اکبر

پیر 22 اگست 2016 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے کہا ہے کہ کراچی میں ٹی وی چینلز پرحملہ کرنے والوں اور اس کا حکم دینے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی کی کشیدہ صورتحال پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اپنے بیان میں کہاکہ شہر کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جب کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اورلا قانونیت کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پرحملہ کرنے والوں اور اس کا حکم دینے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا۔ڈی جی رینجرزنے کہاکہ پیرکو پیدا ہونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کاروبار کھلا رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہرشہری کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :