وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا، آرمی چیف بھی شرکت کریں گے

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 22:37

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا، آرمی ..

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل وزیراعظم ہاوس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر اعلی قیادت بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور کراچی میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :