جماعت اسلامی نے 4 ستمبر کو عالمی یوم حجاب کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریو ں کا آغاز کر دیا

پیر 22 اگست 2016 22:31

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان نے 4 ستمبر کو عالمی یوم حجاب کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریو ں کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ4 ستمبر عالمی یوم حجاب کے موقع پر ملک بھر میں پردہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز ،جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ نائن الیون کے بعد پوری دنیا میں اسلام اور اسلام سے وابستہ شعائر کو مغربی میڈیا کے متعصبانہ رویہ کا سامنا ہے جبکہ اسلامی ممالک کی جانب سے اس کا بھر پور جواب نہیں دیا جارہا ۔انہوں نے کہا ہم جس دین سے وابستگی کا اظہار کرتے ہیں اور اسے اپنی پہچان سمجھتے ہیں اس کا ہم پر حق ہے کہ اسکی صحیح تعلیمات اور اسلام کا روشن چہرہ دنیا کو دکھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یو م حجاب کے موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی طرف سے مختلف پروگرامات ترتیب دیے جارہے ہیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ لیاقت بلوچ نے میڈیا ،اساتذہ طلبا ،وکلا، کسانوں اور مزدوروں کی مختلف تنظیموں سے بھی یوم حجاب کے موقع پر پردے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پروگرامات کے انعقاد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :