وزیر اعظم نے چیئرمین واپڈاظفرمحموداکا استعفیٰ منظور کرلیا، آئندہ ایک دو روز میں نئے چیئرمین کے تقررکاامکان ، مختلف ناموں پر غو ر

پیر 22 اگست 2016 22:27

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے چیئرمین واپڈاظفرمحموداکا استعفیٰ منظور کرلیا ، آئندہ ایک دو روز میں نئے چیئرمین کا تقرر کردیاجائے گا ، اس حوالے سے مختلف ناموں پر غو ر کیاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو چیئرمین واپڈاظفرمحمودنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور اس کی وجہ ذ اتی وجوہات بتائی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نوازشریف کو بھجوایا تھا جو انہوں نے منظور کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ایک دو روز میں نئے چیئرمین کا تقرر کردیاجائے گا ، اس حوالے سے مختلف ناموں پر غو ر کیاجارہاہے ۔یا درہے کہ کالا باغ ڈیم کے حق میں باتیں کر نے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھی ظفر محمود کو کافی عر صے سے تنقید کا نشانہ بنا یا جارہاتھا ۔

متعلقہ عنوان :