عوام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ، ،سیاست ہماری عبادت اور عوام کی خوشحالی ہمارا مقصد ہے،ہم سب کو مل کر ترقی کے عمل کو مزید تیز کرناہے ،داسو ڈیم پر جلد کام شروع ہوجائے گا

وزیر اعظم نواز شریف کی سیالکوٹ کے تاجروں سے ملاقات میں گفتگو

پیر 22 اگست 2016 22:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور ہم سب نے مل کر ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے،داسو ڈیم پر جلد کام شروع ہوجائے گا، عوام پاکستان کی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کاساتھ نہیں دے رہے کیونکہ وہ ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں،سیاست ہماری عبادت اور عوام کی خوشحالی ہمارا مقصد ہے،پہلی دفعہ تھر کو ئلے سے استفادہ کیا جارہا ہے۔

وہ پیر کو یہاں سیالکوٹ کے دورہ کے دوران ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے عہدیداروں اور دیگر تاجر وں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور ہم سب نے مل کر ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے، ترقیاتی اہداف کے حصول میں نجی شعبے کا بہت کلیدی کردار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے، مہنگائی 40 سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے اور محاصل میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، صنعتوں کو بلا تعطل گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ پہلی دفعہ تھر کو ئلے سے استفادہ کیا جارہا ہے اور داسو ڈیم پر جلد کام شروع ہوجائے گا، عوام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کاساتھ نہیں دے رہے کیونکہ وہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاست ہماری عبادت اور عوام کی خوشحالی ہمارا مقصد ہے ، ریلوے اور پی آئی اے سمیت تمام اداروں میں اصلاحات کی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :