آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق شہر میں امن وامان بحال کردیا گیا ہے: ڈی جی رینجرز سندھ

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 22:19

آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق شہر میں امن وامان بحال کردیا گیا ہے: ڈی جی ..

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق شہر میں امن وامان بحال کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے شہر کے حالات خراب کیے جانے بعد سے رینجرز ایکشن میں آ چکے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق شہر میں امن وامان بحال کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام سے اپیل ہے کہ بلا خوف و خطر اپنے معمول کے معاملات جاری رکھیں۔ آج کی صورتحال کے بعد کل بھی حالات کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ جو تقریر سن کر اشتعال انگیز نعرے لگا رہے تھے ویڈیو سے ان کی شناخت کررہے ہیں۔ شناخت کے بعد ان سب کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔ ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے نجی ٹی چینل پر حملے بعد تاخیر سے پہنچنے کے حوالے ڈی جی رینجرز نے بتایا ہے کہ جب رینجرز اہلکار پہنچے تو سڑکوں پر ٹریفک جام تھا جس کے باعث اہلکار پیدل جائَ وقوعہ پر پہنچے۔

متعلقہ عنوان :