آصف زرداری کی کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سخت مذمت،واقعے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

پیر 22 اگست 2016 22:18

آصف زرداری کی کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سخت مذمت،واقعے میں ملوث ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا طرز عمل معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے رویوں کی نشاندہی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ وہ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اظہار رائے کی آزادی کے اصول کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :