قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے جمہوری قوتوں کو مثبت کر دار ادا کر نا ہوگا ، علامہ ساجد نقوی
اسلامی تحریک پاکستان کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی امور پر باریک بینی سے غور کیا گیااورفیصلوں کی توثیق کی گئی اسلامی تحریک پاکستان قومی و صوبائی سطح پر ملک بھر میں انتخابی حلقوں کا جائزہ لے کر مخلص اور مضبوط امید وارسامنے لائے گی
پیر 22 اگست 2016 22:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء ) اسلامی تحریک پاکستان کی سینٹرل کمیٹی کا دو روزہ اجلاس قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جامعہ زینبیہ میں اختتام پذیر ہوا ۔ جس میں تمام سیاسی امور پر باریک بینی سے غور کیا گیااور سیاسی سیل کے گذشتہ روز کے اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سبطین حیدر سبزواری، آغا محمد عباس رضوی،سندھ ،بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان ،کشمیر کے مرکزی سیاسی سیل کے ممبران موجود تھے ۔
اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ آئندہ انتخاب 2018ء کے لئے صوبوں میں بھی مرکز سے ہم آہنگی کے ساتھ سیاسی عمل کو تیز کیا جائے گا۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم بلا امتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،اور کراچی سے لے کر خیبر اور گلگت بلتستان تک مثبت انداز میں عملی طورپر سیاسی میدان میں موجود ہیں جس کی بڑی مثال یہ ہے کہ ماضی میں کے پی کے میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت میں بھی شریک تھے اس سے قبل پی ڈی اے کی حکومت کا بھی حصہ رہے اور اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے بعد دوسری بڑی پارلیمانی جماعت ہے اور ہم مثبت انداز میں آئین کے عین مطابق گلگت بلتستان کے آئینی کے تحفظ اور عوام کی فلاح و ترقی کیلے کوشاں ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.